مالی سال 2017-18 کے بجٹ سے پاس ہونے والے بلات کی وصولی کی آخری 05 جون رکھی گئی ہے ،ْمختار علی بٹ

جمعہ 1 جون 2018 16:44

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر مختار علی بٹ نے کہاہے کہ محکمہ مالیات آزاد جموں وکشمیر کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق مالی سال 2017-18 کے بجٹ سے پاس ہونے والے بلات کی وصولی کی آخری 05 جون رکھی گئی ہے جبکہ اعتراض ہونے والے بلات 10جون تک وصول کئے جائیں گے اس طرح پاس ہونے والے بلات کے چیک14 جون تک اکونٹس آفس سے جاری ہونگے آکونٹس آفس سے جاری ہونے والے جملہ چیک ہا 20 جون تک کلیئر ہوجائیں گے۔

مالی سال کے اختتام کے سلسلہ میںاکونٹس آفس کے جملہ دفاترمیں ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات بھی منسوخ کردی گئی ہیں تاکہ بلات پرکارروائی بروقت ہوسکے۔ جملہ آفیسرزربران و اکائونٹنٹ صاحبان کوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بلات کے جاری شدہ چیکس کی بروقت وصولی کویقینی بنائیں تاکہ ان کی بنک سے ادائیگیاں بروقت ہوسکیںکیونکہ گذشتہ مالی سال کے دوران یہ بات مشاہدہ میں آئی کے ضلعی دفترحسابات جاری شدہ چیک بروقت جاری ہونے کے باوجود مختلف محکمہ جات نے ان چیکوں کی بروقت ادائیگیاں نہیں کروائیں لہذااکونٹس آفس سے جاری ہونے والے چیکوں کی وصولی اور بنک سے ادائیگیوں کوہرصورت یقینی بنایاجائے ۔

(جاری ہے)

نیز اعتراض شدہ بلات کوبھی ضلعی دفترحسابات میرپور سے شام 4 بجے تک وصول کرکے اعتراض کے جواب کے ہمراہ بلات دوبارہ دفترمیں فوری طورپرجمع کروائے جائیں تاکہ بلات پرتحت ضابطہ کارروائی کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :