انسانی حقوق کا کورس متعارف ہونا انتہائی خوشی کا مقام ہے‘ایچ آر سی پی

جمعہ جون 16:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق(ایچ آرسی پی) کو یہ جان کرانتہائی خوشی ہوئی ہے کہ لاہور سکول آف اکنامکس نے ایچ آرسی پی کی شریک بانی مرحومہ عاصمہ جہانگیرسے متاثرہوکرایم فل ڈویلپمنٹ سٹڈیز پروگرام میں ’’انسانی حقوق و ترقی‘‘کے نام سے پوسٹ گریجوایٹ کورس شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

سکول نے گریجوایٹ انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ سٹیڈیز کی گیلری میں محترمہ عاصمہ جہانگیر کی تصویربھی آویزاں کی ہے۔

اس سے قبل وہاں معروف دانشورڈاکٹرمحبوب الحق اورڈاکٹرحمزہ علوی کی تصاویرنصب ہیں۔ ان دونوں نے اس حوالے سے بہت زیادہ جدوجہد کی ہے کہ معاشی ترقی کو انسانی حقوق کے تناظرمیں دیکھا جائے ۔ بیان میں ایچ آرسی پی نے کہا کہ عاصمہ جہانگیرکی ذات اورپاکستان میں انسانی حقوق کی تحریک میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا لاہورسکول کا فیصلہ بہت زیادہ ستائش کا مستحق ہے۔

متعلقہ عنوان :