پرچون سطح پر پھلوں اور سبزیوں کی من مانے نرخوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ،حکومت کے تحلیل کے بعد دکانداروں کو مزید کھلی چھوٹ مل گئی

جمعہ 1 جون 2018 16:46

پرچون سطح پر پھلوں اور سبزیوں کی من مانے نرخوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں پرچون سطح پر پھلوں اور سبزیوں کی من مانے نرخوں پر فروخت کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ،حکومت کے تحلیل ہونے کے بعد دکانداروں کو مزید کھلی چھوٹ مل گئی ۔گرمی کی وجہ سے لیموں کی سب سے زیادہ مانگ ہے تاہم کسی بھی جگہ پر اسکی سرکاری نرخوں پر فروخت نہیں ہو رہی ۔

ایک کلولیموں دیسی کی سرکا ری قیمت 123 روپے مقرر ہے لیکن دکانداروں کی جانب سے 180سے 190روپے تک فروخت کی گئی ۔آلو نیاکچا چھلکا کے سرکاری نرخ21روپے مقرر تھے تاہم اس کی مختلف مقامات پر 28سے 30روپے تک فی کلو فروخت دیکھی گئی ۔ ،پیاز21روپے کی بجائے 25سی30روپے، ٹماٹر16روپے کی بجائی 25روپے،لہسن دیسی74روپے کی بجائی110روپے،لہسن چائنہ 106روپے کی بجائی140 روپے، ادرک تھائی لینڈ 116روپے کی بجائی175روپے، ادرک چائنہ 156روپے کی بجائی220 روپے، بینگن 27روپے کی بجائی32روپے،کھیرا دیسی 27روپے کی بجائی35روپے،کھیرا فارمی 20روپے کی بجائے 25روپے،پالک17روپے کی بجائے 24روپے، ٹینڈے دیسی 47کی بجائے 50روپے، ،پھلیاں58روپے کی بجائی85روپے، پھول گوبھی 51روپے کی بجائے 60 روپے،گھیاکدو 18کی بجائی23روپے، سبز مرچ 58روپے کی بجائی100روپے،شملہ مرچ 30روپے کی بجائی47روپے، بھنڈی35روپے کی بجائی50روپے،مٹر106روپے کی بجائی160روپے میں فروخت کئے گئے ۔

(جاری ہے)

پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو186روپے کی بجائی250سی260روپے،سیب سفید 96روپے کی بجائی130سی150روپے،کیلا اول درجہ111روپے کی بجائی200روپے،ایک کلو خوبانی سفید 166روپے کی بجائے 200 روپے،آڑو85روپے کی بجائی130روپے،کھجور ایرانی کھلی172روپے کی بجائے 240روپے،کھجور اصیل کھلی 146روپے کی بجائی220روپے،گرما 69روپے فی کلو کی بجائے 74روپے،آم سندھڑی 141روپے کی بجائے 160روپے، آلو بخارا 206روپے کی بجائی330روپے اورایک کلو انگور 141روپے کی بجائے 220روپے تک فروخت کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :