ایف آئی اے نے پی ایس او کے ایک اور افسر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

سینئر جنرل منیجر پی ایس اوشہریار مہر کو نجی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا

جمعہ جون 16:49

ایف آئی اے نے پی ایس او کے ایک اور افسر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) ایف آئی اے نے پاکستان اسٹیٹ آئل کے ایک اور افسر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پی ایس او کے ایک افسر شہریار عمر نجی ایئرلائن کے ذریعہ بیرون ملک جانے کراچی ایئرپورٹ پہنچے ۔

(جاری ہے)

اسی اثناء میں ایف آئی اے کی ٹیم نے سینئر جنرل منیجر پی ایس او نجی ایئرلائن کے طیارے سے آف لوڈ کروادیا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس او کے ایم ڈی شیخ عمران الحق کو بیرون ملک جانے سے روکنیکی اطلاعات سامنے آئی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :