سیاسی جماعتیں قومی اہمیت کے معاملات پر یکجہتی کا اظہار کریں، لاہور چیمبر

جمعہ جون 16:49

لاہور۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی اہمیت کے معاملات پر یکجہتی کا اظہار کریں تاکہ معاشی چیلنجز سمیت دیگر مسائل سے نمٹا جاسکے، لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیاء کا اہم ترین ملک ہے جس پر عالمی برادری کی گہری نظر ہے لہذا انہیں ایک اچھا پیغام دینے اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے سیاسی ہم آہنگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ملک کو بہت سے معاشی چیلنجز درپیش ہیں، اسے غیرملکی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یہ پیغام دینے کی ضرورت ہے کہ پاکستان ایک پر امن اور تجارت و سرمایہ کاری کے لیے بہترین ملک ہے، باہمی مسائل بات چیت کے ذریعے باآسانی حل کئے جاسکتے ہیں ، انہوںنے سیاستدانوں سمیت تمام طبقات ہائے فکر پر زور دیا کہ وہ ملک میں سیاسی استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :