لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم نے شیخ ظاہر قیوم کو وائس چیئرمین نامز د کر دیا

جمعہ 1 جون 2018 16:49

لاہور۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم نے انارکلی کے تاجر شیخ ظاہر قیوم کو وائس چیئرمین نامز د کر دیا، لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے صدر سردار اظہر سلطان نے شیخ ظاہر قیوم کو وائس چیئرمین لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ، تاجر برادری کو شیخ ظاہر قیوم سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں کہ لاہور بھر کے تاجروں کے ساتھ اپنی مارکیٹ انار کلی کے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پرمسائل اجاگر کریں گے بلکہ عملی اقدامات بھی اٹھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :