کیسکو کا بجلی کی بندش کا شیڈول جاری

جمعہ جون 16:51

کوئٹہ۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی((کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں 2جون کو شیخ ماندہ گرڈسٹیشن سے ائیرپورٹ روڈ، واسا، پی اے ایف، ویسٹرن بائی پاس، کچلاک 1، سی ٹی ایس ، عمر، اغبرگ، گارڈن ٹائون، ٹی پی ایس فیڈروں سے صبح7بجے تا 11بجے بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں نئے ٹرانسمیشن لائن پر تاریں بچھانے اور ترقیاتی کام کے سلسلے میں اوستہ محمداورروجھان جمالی گرڈسٹیشنوں سے 2جون تا 11جون (روزانہ) صبح 8بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔