خیبر پختونخوا سے نگران وزیراعظم کی نامزدگی اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبہ میں قابل اور دیانتدار شخصیات کی کمی نہیں، سردار حسین بابک

جمعہ 1 جون 2018 16:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی صوبہ خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا سے نگران وزیراعظم کی نامزدگی اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبہ میں قابل اور دیانتدار شخصیات کی کمی نہین۔ سیاسی رہنمائوں کی طرف سے ذاتی مفادات کو قومی مفاد پر ترجیح دیناافسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعلیٰ اور سابق اپوزیشن لیڈر نے غیر جانبدارشخصیت کے بجائے من پسند فرد کی تلاش میں رہے۔

انہوں نے کہاکہ پرویز خٹک کو آئینی اختار صوبے کے مفادات کے لئے حاصل ہیں ذاتی مفادات کے لئے نہیں۔ دونوں رہنمائوں کو صوبے کے مفادات کے لئے سوچنا چاہیے تھا مگر دونوں صوبے کے نگران وزیر اعلیٰ کے لئے متفق نہ ہوئے جو غیر پارلیمانی رویہ ہے۔