ٹنڈو الہیار پولیس کی کارروائی ،چنگ چی رکشے سے نشہ آور اشیا برآمد

جمعہ جون 16:52

ٹنڈو الہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) ٹنڈوالہ یار کے سنجر چانگ کی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون آپریشن کرتے ہوئے ایک اطلاع پر سنجر چانگ تھانے کی حدود میں واقع ونگی اوٹھو روڈ پر چنگچی رکشہ کو روک کر تلاشی کے دوران چنگچی رکشہ کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں مضر صحت مین پوری ، سفینہ کے پیکٹ برآمد کرکے فدا حسین اوٹھو کو گرفتار کرلیا پولیس نے فداحسین اوٹھو کے خلاف اسے لاکپ کردیا رابطہ کرنے پر سنجر چانگ تھانے کے ایس ایچ او اسد چنا نے میڈیا کو بتایا کہ سنجر چانگ میں کسی کو بھی منشیات فروخت نہیںکرنے دی جائے گی اور جو بھی منشیات فروخت کرے گا اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی چاہئے و ہ کتنا ہی بااثر کیوں ناہو واضح رہے کے سنجر چانگ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کئے جانے والے کریک ڈائون آپریشن کے باوجود ابھی سنجر چانگ کے مختلف علاقوں میں بااثر افراد اپنی دکانوں پان کی کیبنوں میں کھلے عام مضر صحت مین پڑی گٹکا ، سفینہ ، فروخت کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :