الخدمت فائونڈیشن وومن ونگ کے زیر اہتمام مستحق خاندانوںمیںراشن تقسیم

رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے میںہی نہیں اپنے غریب بہن بھائیوں کو عید کی خوشیوں میں بھی شامل کیا جائے گا‘صباثاقب

جمعہ 1 جون 2018 16:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) رمضان المبارک کے دوران مستحق خاندانوں میں راشن ہی تقسیم نہیں کیا جارہا بلکہ عیدالفطر کی خوشیوں میں بھی مستحق اور نادار افراد کو شامل کیا جائے گی- اس امر کا اظہار الخدمت فائونڈیشن وومن ونگ لاہور کی سیکرٹری جنرل صبا ثاقب نے منصورہ ملتان روڈ کی نواحی آبادیوںمیں مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کے موقع پر کیا- خالد ہ اشرف اور عصمت ناہید و دیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھیں - راشن میں گھی، دالیں ، چاول، چینی، آٹا ودیگر اشیاء خورد ونوش شامل تھیں- انہوں نے کہا کہ رمضان میں نیکیوں کا اجر عام دنوںکے مقابلے کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

رمضان میں الخدمت فائونڈیشن زیادہ سے زیادہ اپنے ان غریب بہن بھائیوںکی مدد کرنے کی کوشش کرتی ہے جن کے پاس اپنے بچوںکو کھلانے کیلئے ایک وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔تاکہ وہ بھی روزہ رکھ کر رمضان المبارک کی برکتوں کو سمیٹ سکیں۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ماضی کی طرح آنے والی عیدالفطر کے موقع پر بھی اپنے ان غریب بہن بھائیوں کو یاد رکھے گی اور انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائیگا۔