الخدمت فائونڈیشن کی یتیم بچوں بچیوں کیلئے افطار ڈنرو تقریب

یتیم بچوں میں فی بچہ 6ہزارروپے نقدی بطورعیدی تقسیم ،افطار میں یتیم بچوں کے سرپرستوں کی بھی شرکت

جمعہ 1 جون 2018 16:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) الخد مت فائونڈیشن ضلع کوئٹہ کی جانب سے یتیم بچوں،بچیوں اور ان کے سرپرستوں کیلئے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں افطار ڈنرو سادہ تقریب کااہتمام کیاگیا تھاجس میں یتیم بچوں ،بچیوں اور ان کے سرپرست خواتین وحضرات سمیت الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر جمیل احمد کرد ،الخدمت فائونڈیشن ضلع کوئٹہ کے صدر ڈاکٹرنعمت اللہ ،اعجاز محبوب ،محمد ہاشم ،ولی خان شاکر سمیت مختلف فلاحی تنظیموں کے رہنمائوں نے شرکت کی ۔

تقریب میں یتیم بچوں میں فی بچہ چھ ہزار روہے کیش بطورعیدی تقسیم کی گئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں الخدمت فائونڈیشن کا کام مختلف اضلاع اور مختلف شعبہ جات میں جاری ہیں یہ سب کچھ مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہوا ہے یتیم بچوں کی کفالت الخدمت کا اہم ونمایاں کام ہیں جس کو ہرطبقہ فکر کے لوگوں نے سراہا ہے ۔

(جاری ہے)

ا لخدمت کے کام صوبہ بھرمیں پھیل گیا ہے مختلف پراجیکٹس ،ایمبولینس،یتیم بچوں کی کفالت ،تعلیم ،صحت ،روزگار اور موافات سمیت پینے کے پانی کی فراہمی ،طلبہ ،معزوروں ودیگر طبقات کی خدمات پر کام جاری ہے ۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی غربت وبے روزگاری بہت زیادہ ہے انشاء اللہ نئی قیادت سے کوئٹہ میں بھی پراجیکٹس کو و سعت اور کام میں بہتری لا ئیں گے ۔

الخدمت دکھی انسانیت کی خدمت کا عالمی نام بن گیا ہے الخدمت فائونڈیشن بلا تعصب غم سمیٹنے اور خوشیاں بانٹنے میں مصروف عمل ہے ۔تقریب سے الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر جمیل احمد کرد، الخدمت فائونڈیشن ضلع کوئٹہ کے صدرڈاکٹر نعمت اللہ نے خطاب میں کہا کہ کوئٹہ میں غربت بے روزگاری عام ہے حکومت اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر رہی جس کی وجہ سے عوام کی پریشانیوں میں بدترین اضافہ ہوا ہے مخیر حضرات فلاحی سماجی تنظیمیں الخدمت کی تقلید کرتے ہوئے بلوچستان سے غربت پسماندگی کے خاتمے میں تعاون کریں بلوچستان کی حالات دوسرے صوبوں سے یکسر مختلف ہے فاصلوں بہت زیادہ ہے اس کے باجود الخدمت فائونڈیشن نے ہرمصیبت اور پریشانی میں پریشان حال عوام کی ہر ممکن مدد کی ہے سیلاب زلزلہ اور بارش ودیگر آفات میں الخدمت کی امداد سے پہلے متعلقہ علاقوں کو پہنچ جاتی ہے ۔

الخدمت کے ذمہ داران ورضاکار اللہ کی رضاوخوشنودی اور آخرت کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کرکے الخدمت کے کاموں میں بہتری لے آئیں ۔ الخدمت اپنی محدود وسائل کو سامنے رکھتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے الخدمت نے مخیر حضرات وجماعت اسلامی کے تعاون سے مختلف پراجیکٹس پر کام جاری رکھا ہوا ہے اب تک لاکھوں لوگ الخدمت کی خدمات سے استفادہ حاصل کرچکے ہیں جو ہماری دنیا وآخرت کی کامیابی ثابت ہوگی ۔