تربت ،گرمی کی شدت بڑھ گئی ،درجہ حرارت 47سینی گریڈ تک پہنچ گیا

جمعہ جون 16:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) ملک بھر میںجو گرمی کی لہر آئی ہوئی ہے ضلع تربت میں سب سے زیادہ گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ضلع تربت میں 47سینٹی گریڈ گرمی ریکارڈ کی گئی تاہم شدید گرمی کے باوجود ضلع تربت میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے اور امیدواروں نے اپنے اپنے حلقوں میں اپنے سیاسی دفاتر کھولنا شروع کردیئے ہیں ،جبکہ دوسری جانب ضلع تربت گرمی کی لحاظ سے سب سے زیادہ گرم ترین علاقہ شمار کیا جارہاہے ایک طرف موسم کی گرمی اور دوسری طرف سیاست کی گرمی میں اضافے سے ضلع تربت سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے اور خاص طورپر بلوچستان کے سیاستدانوں کی نظریں ضلع تربت پر ہے ،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا حلقہ انتخابات بھی ضلع تربت ہے اور ان دنوں وہ اپنے حلقے میں موجود ہے اور انتخابی سرگرمیاںجاری رکھی ہے۔