ملک بھر میں یوم غزوہ بدرکل منایا جائے گا

جمعہ جون 17:31

فیصل آباد۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) ملک بھر میں سابقہ روایا ت کے مطابق ا مسال بھی 17رمضان المبارک بروز ہفتہ کو میدان بدر میں حق و باطل کے معرکہ اول کی یاد میں یوم بد ر انتہائی عقیدت و احترام سے منایاجائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے خصوصی سیمینارز ، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیاجائے گا جس سے ممتاز علماء کرام ، مشائخ عظام، مذہبی دانشور اور اہم شخصیات خطاب کریں گی ۔

یاد رہے کہ حضور اکرم ؐ نے 12رمضان المبارک 3 ہجری کو 60 مہاجر اور باقی انصار پر مشتمل 313 جانثاروں کی قلیل جمعیت کے ہمراہ مدینہ منورہ سے روانگی شروع کی اور مدینہ سے تین میل دور جا کر اپنے لشکر کا جائزہ لیا۔ آپ ؐ ایک ہفتہ کے متواتر سفر کے بعد 17 رمضان المبارک کو میدان بدر پہنچے جہاں تاریخ عالم کی انوکھی جنگ لڑی گئی۔

متعلقہ عنوان :