موتیے کی بہتر نشو ونما کیلئے کھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت

جمعہ 1 جون 2018 17:31

فیصل آباد۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ماہرین زراعت نے موتیے کی بہتر نشو ونما کیلئے کھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ موتیے کے کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کیلئے ماہرین زراعت کے مشوروں پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ انہیں بہتر منافع حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوںنے بتایاکہ موتیا ایک صدا بہار جھاڑی نما پودا ہے جس پر سفید رنگ کے انتہائی دلکش ، خوشبودار پھول گچھوں کی شکل میں اگتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ موتیا کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے پھول رات کو کھلتے اور صبح کو بند ہو جاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ موتیے کی بڑھوتری کیلئے کاشت کے ابتدائی مراحل میں اسے پانی کی کافی مقدار درکار ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گرمیوں میں موسم کی مناسبت سے موتیے کو حسب ضرورت پانی دے کر سردیوں میں اسے خشک ہونے سے بچایاجاسکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار موتیے کو پانی دیتے وقت اس کی بہتر نشو ونما کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال بھی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :