نگران حکومت نے اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

جمعہ 1 جون 2018 17:31

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) نگران حکومت نے اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسٹبیلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 22کے آفیسر عامر سہیل وزیراعظم کے سیکرٹری، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21کے آفیسر عامر علی ظفر جو کہ وزیراعظم آفس میں ایڈیشنل سیکرٹری تھے، کو تبدیل کر کے فنانس ڈویژن میں ایڈیشنل سیکرٹری، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22کے آفیسر فواد حسن فواد جو کہ وزیراعظم آفس میں سیکرٹری کی خدمات سرانجام دے رہے تھے، کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ایڈمسٹریٹو سروس کے گریڈ 17کے آفیسر خرم پرویز جو کہ خیبر پختونخوا حکومت میں تعینات تھے، کو تبدیل کر کے ان کی خدمات گلگت بلتستان صوبے کے حوالے کر دی گئیں ہیں ۔