نو منتخب چیئر مین آزاد کشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی کو قافلے کی صورت میں آفس سیٹ پر بٹھایا گیا

جمعہ 1 جون 2018 17:34

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نو منتخب چیئر مین آزاد کشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی کو قافلے کی صورت میں آفس سیٹ پر بٹھایا گیا۔ کثیر تعداد میں قافلے میں شامل مُسلم لیگ (ن) کے عہدیداران، کارکنان اور عوام نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں ہار پہنانے کے ساتھ ساتھ فلک شگاف نعرے لگائے اور اس بات کا اظہار کیا کہ اُن کا انتخاب بحیثیت چئیر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی اُنکی صلاحیتوں کا اعتراف ہے کیونکہ وہ انتہائی صلاحیتوں کے مالک ہیں اور اُنہوں نے قبل ازیں بحیثیت ممبر پبلک اکائونٹس کمیٹی بھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائی ہیں۔

قافلے میں ڈاکٹر راجہ محمد عارف صدر مُسلم لیگ (ن) ضلع مظفرآباد، شمس الرحمٰن سیکرٹری جنرل مُسلم لیگ (ن) تحصیل لیپہ، احمد نواز تنولی ایڈووکیٹ، رُستم مُغل کرناہ، چوہدری شفقت، راجہ عدید صدر مُسلم لیگ (ن) یونین کونسل چھتر دومیل، مسرور احمد خان لنگر پورہ، راجہ عدیل خان میڈیا ایڈوائزر حلقہ 6، نمبردار غلام حیدر خان لنگر پورہ، سجاد احمد خان لنگر پورہ، شمس الدین شیخ کُھن بانڈی، عظمت خان عباسی کُھن بانڈی، چوہدری صداقت علی بانڈی تگیاں، نمبردار محمد یوسف سید پورہ کرناہ مرکزی کارکن مُسلم لیگ (ن)، صوبیدار منیر احمد بلگراں کرناہ، محمد یونس میر چنیاں، چوہدری نُور حسن منڈل کرناہ، منیر احمد نمبر دار نو کوٹ صدر مُسلم لیگ (ن) کرناہ، محمد اشرف شیخ لیپہ کرناہ، احمد نواز تنولی ایڈووکیٹ، راجہ عنایت اللہ خان سینئر کارکن مُسلم لیگ (ن) کرناہ، عبدالرشید جوش سینئر نائب صدر کرناہ وغیرہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے شرکاء کا شُکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت چیئر مین مجھ پر جس قدر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اُس پر پورا اُترنے کی بھرپور کوشش کروں گا اور مالیاتی ڈسپلن قائم کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑی جائے گی، ڈیپارٹمنٹس کو ہر طرح سے مالیاتی ڈسپلن قائم رکھنا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ بجٹ قوم کی امانت ہے اور اس کے تصرف میں قواعد و ضوابط کی پابندی بہر صور ت لازم ہے۔

متعلقہ عنوان :