مسلم لیگ ن نے ایکٹ میں ترمیم کر کے کشمیریوں کے دل جیت لئے فاروق حیدر اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے

مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محترمہ میمونہ بخاری کی بات چیت

جمعہ 1 جون 2018 17:34

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محترمہ میمونہ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ایکٹ میں ترمیم کر کے کشمیریوں کے دل جیت لئے فاروق حیدر اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے وژن کی تکمیل کیلئے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سر دھڑ کی بازی لگانے سے بھی دریغ نہیں کر ئے گی میاں نواز شریف قوم کی امنگوں کے ترجمان ، مخالفین کو الیکشن میں چلتا کریں گے مسلم لیگ ن کی حکومت آزادخطہ کوماڈل اسٹیٹ بناکردم لے گی۔

تعمیروترقی مسلم لیگ ن کی حکومت کاشیوا ہے ن لیگ تعمیروترقی کی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف سے آزادکشمیرکے ترقیاتی بجٹ کودوگناہ کروایا جو آزادکشمیرکی تعمیر وترقی اور عوامی فلاح وبہبود میں سنگ میل ثابت ہورہاہے مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیرکے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محترمہ میمونہ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے این ٹی ایس اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امیراور غریب کافرق ختم کرکے غریبوں کے بچوں کوبھی سرکاری نوکریوں اور اعلیٰ عہدوں پرتعینات ہونے کاحق دیاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انھوں نے مسلم لیگ ن کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیامسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محترمہ میمونہ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت راجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میں عوامی فلاح وبہبود کے کام ترجیح بنیادوں پرکررہی ہے۔ مسلم لیگی حکومت عوام دوست حکومت ہے جولوگوں کے بنیادی مسائل کو ان کی دہلیزپرحل کررہی ہے۔

مسلم لیگ ن تعمیروترقی کادوسرانام ہے مسلم لیگ ن اپنے منشور کے مطابق لوگوں کی خدمت کے ایجنڈے پرپیراعمل ہے انھوںنے کہاکہ عوامی خدمت ہی اقتدار تک پہنچنے کاراستہ ہے ۔ مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محترمہ میمونہ بخاری نے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام کو راجہ فاروق حیدر خان پر فخر ہے اور انشا اللہ آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل کو بھی ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے ۔