رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہٹیاں بالا میں تیسرے جمعہ کو بھی رمضان سستا بازر لگایا گیا

شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی ‘بازار سے نصف ریٹ پر فروٹ سبزیاں ودیگر اشیاء خوردونوش دستیاب تھی

جمعہ 1 جون 2018 17:35

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیئے ہٹیاں بالا میں تیسرے جمعہ کو بھی رمضان سستا بازر بلدیہ احاطہ میں لگایا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی بازر سے نصف ریٹ پر فروٹ سبزیاں ودیگر اشیاء خوردونوش دستیاب تھی رمضان سستا بازار کا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان،چیف آفیسر راجہ طارق کرنٹ،چیئرمین سوشل میڈیا سیل سی یو جے آزادکشمیر سیدعدنان فاطمی،سیکرٹری جنرل پریس کلب اسرارہمدانی نے دورہ کیا اس دوران انہوں نے گاہگوں سے بھی ملاقاتیں کی اور تاجروں کوعوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیئے ہدایات جاری کی اس دوران گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹڑیٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان،ڈپٹی کمشنر راجہ عمران شاہین کی خصوصی ہدایت پر بازار لگایا ہے ۔

۔۔