ممتاز سیاسی و سماجی رہنما سردار سعید ظفر عباسی کی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی بننے پر مبارکباد

جمعہ جون 17:35

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) ممتاز سیاسی و سماجی راہنما مسلم لیگ ن سردار سعید ظفر عباسی نے ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی ممبر اسمبلی حلقہ6کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی بننے پر مبارکباد دینے پر لنگرپورہ سے لیپہ تک تمام کارکنان،عہدے داران مسلم لیگ(ن) اور آذاکشمیرکے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے دوست احباب جنہوں نے و بذریعہ ٹیلی فون و اخبارات و سوشل میڈیا کے زریعے مبارکباد دی ان کا شکریہ ادا کیاسردار سعید ظفر عباسی نے کہا کہ ممبراسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیرعباسی کی جماعتی ایڈجسٹمنٹ سے کارکنان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں انشاء اللہ حلقہ نمبر چھ کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا لیپہ ٹنل کی تعمیر سے وادی لیپا کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔۔۔۔