آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت جہاں آزاد خطہ کی خوشحالی اور بلا تخصیص تعمیر وترقی کیلئے کوشاں ہے وہاں وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئیملکی اور عالمی سطح پر رائے عامہ کو ہموار کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے

ڈسٹرکٹ کوآڈنیٹر ٹو وزیراعظم طاہر فاروق رائیسانی کی بات چیت

جمعہ جون 17:35

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) ڈسٹرکٹ کوآڈنیٹر ٹو وزیراعظم طاہر فاروق رائیسانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت جہاں آزاد خطہ کی خوشحالی اور بلا تخصیص تعمیر وترقی کے لیے کوشاں ہے وہاں وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ملکی اور عالمی سطح پر رائے عامہ کو ہموار کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس توقع کو اظہار کیا 13ویں آئینی ترمیم کے ذریعہ آزاد کشمیر حکومت کو مزید فعال اور باوقار بنانے میں مدد ملے گی اور اس سے آزاد خطہ میں خوشحالی ممکن ہو سکے گی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی طاقت ہے اور وہ پورے عالم اسلام کی حفاظت کا ضامن ہے مسئلہ کشمیر کے حل کو خطہ کے امن اور خوشحالی کا ضامن قرار دیا اور کہا کہ اس ضمن میں مودی سرکار کو اپنی ریاستی دہشتگردی کارروائیوں کے سلسلہ کو بند کر کے ان کے پرامن فوری حل پرتوجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے فریم ورک میں رہتے ہوئے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعہ حل کرانا چاہیے ۔