Live Updates

رمضان المبارک میں قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے‘جہاں کہیں کم یا خامی نظر آئے میڈیا عوام تاجر نشاندہی کریں انتظامیہ بھرپور کارروائی کرے گی‘ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعودالرحمان کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 1 جون 2018 17:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعودالرحمان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے،جہاں کہیں کم یا خامی نظر آئے میڈیا عوام تاجر نشاندہی کریں انتظامیہ بھرپور کارروائی کرے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان کا کہنا تھا کہ اس ماہ مقدس میں شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحی ہے۔

انتظامیہ کے آفیسران انہی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔ہر چیز کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔آفیسران روز کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کر رہے ہیںاور عوامی شکایات کا ازالہ بھی کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جہاں کہیں کوئی کمی ہے اس کو دور کرنے کیلئے تمام آفیسران کو ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں۔تاجروں کو ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کا مکمل پابند بنایا گیا ہے اور ان پر کڑی نظر بھی رکھی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی طور پر خود نگرانی کر رہا ہوں اپنے لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت ہر گز نہیں دونگا۔شہری ریٹ لسٹ کے مطابق سامان خریدیں اور تاجر ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کریں اور جائز منافع حاصل کریں۔انتظامیہ شہریوںکے لیے ہمہ وقت موجود ہے۔شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں انتظامیہ مجسٹریٹ صاحبان یا شکایت سیل میں رابطہ کر سکتے ہیں۔

شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے مظفرآباد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق گیلانی، اسسٹنٹ کمشنر عاصم اعوان، تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر، نائب تحصیلدار بلال فاتح جب تین تھانوں کے ایس ایچ او راشد حبیب مسعودی، شجاع الحسن گیلانی،راجہ زاہد عمر پٹہکہ سے اسسٹنٹ کمشنر غلام محی الدین، تحصیلدار ہارون الرشید، نائب تحصیلدار راجہ فرخ قدوس،چوکی آفیسر وجاہت کاظمی جبکہ گڑھی دوپٹہ سے نائب تحصیلدار ضمیر شاہ،ایس ایچ او اشتیاق گیلانی کی زیر نگرانی کمیٹیاں بنائی گئیں ہیں جو مختلف بازاروں کا دورہ کر رہی ہیں۔

اس پورے مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے، سستے رمضان بازاروں کا انعقاد عوام کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔مسائل کے حل کیلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے تعاون یقینی بنائیں۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :