صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کو "ویانا" میں امن کے سفیر کا اعزاز ملنا پوری کشمیری قوم کیلئے اعزاز ہے ‘سردار کاشف جاوید

جمعہ 1 جون 2018 17:35

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) حلقہ نمبر چار پونچھ کی یونین کونسل ہور نہ میرہ (نمب) سے تعلق رکھنے والے سردار کاشف جاوید صادق خان نے کہا ہے کہ صدر ریاست آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان کو "ویانا" میں امن کے سفیر کا اعزاز ملنا پوری کشمیری قوم کیلئے اعزاز ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سردار محمد مسعود خان انتہائی زیرک ، اعلی صلاحیتوں اور اعلی اقدار کے حامل شخص ہیں ۔بین الاقوامی دنیا میں ان کا ایک مقام ہے ۔وہ اس وقت نہ صرف مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوشاں ہیں بلکہ آزاد خطہ میں تعمیر وترقی کیلئے بھی اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کررہے ہیں ۔انہیں امن کے سفیر کا اعزاز ملنا پوری کشمیری قوم کیلئے باعث فخر ہے ۔