سرکاری اراضی پر کسی کو بھی غیر قانونی قبضہ ، تجاوزات کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے سکتے ‘ایسے غیر قانونی اقدامات کی کوئی اہمیت نہیں جو بائی لاز اور قانون کے مغائر کیے گئے ہوں

چیئرمین پی ڈی اے راولاکوٹ سردار فرہاد علی خان کی بات چیت

جمعہ جون 17:35

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) چیئرمین پی ڈی اے راولاکوٹ سردار فرہاد علی خان نے کہا ہے کہ سرکاری اراضی پر کسی کو بھی غیر قانونی قبضہ ، تجاوزات کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے سکتے ۔ایسے غیر قانونی اقدامات کی کوئی اہمیت نہیں جو بائی لاز اور قانون کے مغائر کیے گئے ہوں ۔ ان خیالات کااظہار انہو ں نے پبلک ہاوسنگ اسکیم کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تجاوزات کرنے والے رضاکارانہ طور پر از خود غیر قانونی تعمیرات ہٹا دیں ورنہ عید کے بعد کسی اثر و رسوخ کی پرواہ کیے بغیر غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کر دیاجائے گا ۔ انہوں نے شعبہ اسٹیٹ ، مال اور تجاوزات کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے شعبہ جات کو متحرک کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اور بقایاجات کی مال گزار ی ایکٹ کے تحت وصولی کے ذریعے کاروائی عمل میں لائیں

متعلقہ عنوان :