مسلم لیگ (ن) کی پانچ سال ٹرم کامیابی سے پورا کرنا جمہوری تسلسل کیلئے خوش آئند ‘جمہوری ادارے مضبوط ہوئے

ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سردار ذاکر خان کا بیان

جمعہ جون 17:37

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سردار ذاکر خان نے پاکستان مسلم لیگ ن کی پانچ سال ٹرم کامیابی سے پورا کرنا جمہوری تسلسل کیلئے خوش آئند ہے۔ جس سے جمہوری ادارے مضبوط ہوئے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنی اعلیٰ کارکردگی سے ملکی معاشیات کو مضبوط کیا۔ جو 6.1 جی ڈی پی کے ریٹ سے رن کر رہی ۔ سسٹم میں 10200 میگا واٹ بجلی شامل کی۔ سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبہ مسلم لیگ ن کے مرہونِ منت ہے۔ انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں کلین سویب کریگی۔