پنجاب کے نگران وزیراعلی کے لیے ناموں پر تحریک انصاف نے ایک اور یوٹرن لے لیا

نامزدگیاں بدلتے ہوئے اوریامقبول جان کیساتھ صحافی ایاز میر کا نام بھی دے دیا‘ ترجمان فواد چودھری کی ٹویٹ

جمعہ جون 17:37

پنجاب کے نگران وزیراعلی کے لیے ناموں پر تحریک انصاف نے ایک اور یوٹرن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) پنجاب کے نگران وزیراعلی کے لیے ناموں پر تحریک انصاف نے ایک اور یوٹرن لے لیا‘ نامزدگیاں بدلتے ہوئے اوریامقبول جان کیساتھ صحافی ایاز میر کا نام بھی دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمودالرشید کی طرف سے حسن عسکری کے بعد سینئر تجزیہ نگار اوریا مقبول جان اور یعقوب اظہار کے نام کا اعلان کیا لیکن اب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری میدان میں آگئے جنہوں نے محمودالرشید کی طرف سے دیئے گئے اوریا مقبول جان کے نام کی مخالفت کرتے ہوئے نیا نام بھی دیدیادوسری طرف مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے لکھاکہ تحریک انصاف نے نگران وزیراعلی پنجاب کے لیے تین نام تجویز کیے ہیں جن میں حسن عسکری ، ایازمیر اور یعقوب اظہار شامل ہیں ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ان تین ناموں میں سے کسی ایک پر شام تک اتفاق متوقع ہے ۔