عدالتی حکم کے باوجود ر پیش نہ ہونے پر سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری

جاری27 جون کو پیش کرنے کا حکم

جمعہ 1 جون 2018 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) عدالتی حکم کے باوجود دو بچیوں کا خرچہ نہ دینے اور پیش نہ ہونے پر سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری ، فیملی سول جج صنم عزیز بھٹی نے بیلف کو 27 جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فیملی سول جج صنم عزیز بھٹی کی عدالت میں صفا اور مرا کی والدہ کو بچیوں کو خرچہ نہ دینے پر معروف آرٹسٹ طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے طارق ٹیڈی کو اپنی دونوں بچیوں کو خرچا 1600 روپے ماہانہ ادا کرنے کا پابند کیا تھا لیکن اس نے خرچا نہیں دیا جو اب تک 2 لاکھ روپے بن چکا ہے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ خرچا دلوایا جائے عدالت نے طارق ٹیڈی کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے اسکے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :