ایشین گیمز کی تیاریوں اور ٹیم کو حتمی شکل دینے کیلئے قومی اسکواش ٹیم کے ٹرائلز اسلام آباد میں جاری

جمعہ 1 جون 2018 17:42

ایشین گیمز کی تیاریوں اور ٹیم کو حتمی شکل دینے کیلئے قومی اسکواش ٹیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) ایشین گیمز کی تیاریوں اور ٹیم کو حتمی شکل دینے کیلئے قومی اسکواش ٹیم کے ٹرائلز اسلام آباد میں جاری ہے، پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری وونگ کمانڈر طاہر سلطان کے مطابق ایشین گیمز کیلئے منتخب کئے گئے کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستان اسکواش سرکٹ ون میں مایوس کن کارکردگی دکھانے کے بعد اسکواش فیڈریشن نے مینز ٹیم کے ٹرائلز دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا اور ٹرائلز میں فرحان محبوب، فرحان زمان، احسن ایاز، عاصم خان ، اسرار احمد، طیب اسلم ، عماد فرید کو شامل کیا گیا ہے تاکہ بہترین ٹیم کو ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے بھجوایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فیڈریشن پر امید ہے کہ اسکواش پلیئر ایشین گیمز میں پاکستان کو میڈل دلائے گے جبکہ فیڈریشن کھلاڑٰوں کی فٹنس پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور ٹرائلز سیشن مکمل ہونے کے بعد چار رکنی مینز ٹیم کے ناموں کو حتمی شکل دیدی جائے گی ۔ طاہر سلطان کا کہنا تھاکہ ابھرتی ہوئی 16سالہ پلیئر آمنہ فیاض کو ایشین گیمز کے وویمن اسکواش ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مدینہ ظفر، فائزہ ظفرشامل ہیں جو ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :