الیکشن کمیشن کا امیدواروں کے انتخابی اخراجات کیلئے خصوصی اکاونٹ کھولنے میں معاونت کیلئے سٹیٹ بینک کو خط

امیدواروں کو 2سی6جون کے درمیان اکاونٹ کھولنے میں مدد فراہم کی جائے، قانون کے مطابق امیدوار خصوصی بینک اکاونٹ کے علاوہ انتخابی اخراجات نہیں کرسکتے،الیکشن کمیشن

جمعہ 1 جون 2018 17:47

الیکشن کمیشن کا  امیدواروں کے انتخابی اخراجات کیلئے خصوصی اکاونٹ کھولنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابا ت 2018کے امیدواروں کے انتخابی اخراجات کے لیے خصوصی اکاونٹ کھولنے میں معاونت کے لئے سٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کو 2سی6جون کے درمیان اکاونٹ کھولنے میں مدد فراہم کی جائے،، قانون کے مطابق امیدوار خصوصی بینک اکاونٹ کے علاوہ انتخابی اخراجات نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن نے گورنر اسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا جس میں امیدواروں کے انتخابی اخراجات کے لیے خصوصی اکاونٹ کھولنے میں معاونت کی ہدایت کی گئی ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کو 2سی6جون کے درمیان اکاونٹ کھولنے میں مدد فراہم کی جائے،اسٹیٹ بینک تمام شیڈولڈ بینکوں کو ہدایات جاری کرے، قانون کے مطابق امیدوار خصوصی بینک اکاونٹ کے علاوہ انتخابی اخراجات نہیں کرسکتے۔