دو ججوں نے پشاور ہائیکورٹ کے مستقل ججز کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

. چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس محمد ابراہیم اور جسٹس اشتیاق ابراہیم سے حلف لیا

جمعہ 1 جون 2018 17:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) پشاور ہائیکورٹ میں دو ججوں نے ہائیکورٹ کے مستقل ججز کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا‘ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس محمد ابراہیم اور جسٹس اشتیاق ابراہیم سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پشاور ہائیکورٹ میں دو ججوں کی تقریب حلف برداری ہوئی۔ جسٹس محمد ابراہیم اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے حلف اٹھایا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے حلف لیا۔ ججز نے ہائیکورٹ کے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔