سنیٹر مشاہد اللہ خان سینٹ کی قائمہ کمیٹی سول ایوی ایشن ڈویژن کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

جمعہ 1 جون 2018 17:47

سنیٹر مشاہد اللہ خان سینٹ کی قائمہ کمیٹی سول ایوی ایشن ڈویژن کے بلامقابلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) سنیٹر مشاہد اللہ خان سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن ڈویژن کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ،حاصل بزنجو انکے تائید کنندہ اور چودھری تنویر تجویز کنندہ تھے چھ کمیٹی ارکان نے اتفاق رائے سے مشاہد اللہ کو چیئرمین بنا دیا کمیٹی پی آئی اے ،سول ایوی ایشن ،اے ایس ایف کے معاملے دیکھے گی ، چیئرمین کمیٹی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ اہم اداروں میں اصلاح کی گنجائش ہے ، اداروں کی بہتری کے لئے کمیٹی اپنا کردار ادا کرے گی ، کمیٹی ارکان کے ہمراہ جلد نئے اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ کروں گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے مشاہداللہ خان پی آئی اے سے متعلق خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔