اوپن یونیورسٹی نے ملتوی شدہ امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا

23۔اپریل کو جاری کردہ ڈیٹ شیٹ میں کورس کوڈ 4504کے امتحان کی تاریخ 15۔مئی مقرر تھی

جمعہ جون 17:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے چند تکنیکی وجوہات کی بناء پر 15۔مئی کو منعقد ہونے والے بی ایس اکائونٹنگ اینڈ فنانس کے کورس کوڈ 5404 کے امتحانات پورے ملک میں ملتوی کردئیے تھے۔اب یونیورسٹی نے اس پیپر کے امتحان کی نئی تاریخ 22۔جون مقرر کر دی ہے۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق اوقات کار اور امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ترمیم شدہ رول نمبر سلپ طلبہ کو ارسال کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سمسٹرخزاں 2017ء کے بی ایس اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ 14۔مئی سے جاری ہیں۔ طلبہ کو ان کی رہائش کے قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت یقینی بنانے کے لئے شعبہ امتحانات نے ضلع اور تحصیل سطح پر امتحانی مراکز قائم کئے ہیں۔وائس چانسلر کی واضح احکامات پرامتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام بھی نافذ کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔وائس چانسلر کی ہدایت پر امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :