میڈیا سمٹ ایس سی او رکن ممالک کو آپس میں جوڑنے کیلئے مثبت کردار ادا کرے گی،

میڈیا مختلف ممالک کے عوام کے درمیان روابط میں اضافے کے لئے اہم کردار ادا کر تا ہے چینی صدر شی جن پنگ کا شنگھائی تعاون تنظیم کی پہلی میڈیا سمٹ کے نام تہنیتی پیغام

جمعہ 1 جون 2018 17:47

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ میڈیا مختلف ممالک کے عوام کے درمیان روابط میں اضافے کے لئے اہم کردار ادا کر تا ہے، میڈیا سمٹ تنظیم کے رکن ممالک کو آپس میں جوڑنے کے لئے مثبت کردار ادا کرے گی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کی پہلی میڈیا سمٹبیجنگ میں منعقد ہوئی ۔

چینی صدر مملکت شی جن پنگ نے مذکورہ سمٹ کے نام ایک تہنیتی پیغام بھیجا ۔

(جاری ہے)

جس میں شی جن پنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کی پہلی میڈیا سمٹ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور سمٹ میں شریک تمام مہمانوں کا پرخلوص خیر مقدم کیا ۔انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں میڈیا تیز رفتار ترقی کر رہا ہے ۔ میڈیا مختلف ممالک کے عوام کے درمیان روابط میں اضافے کے لئے اہم کردار ادا کر تا ہے ۔ ایک سا ل قبل انہوں نیشنگھائی تعاون تنظیم کی پہلی میڈیا سمٹ کے انعقاد کی تجویز پیش کی تھی اور اس کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم میں افرادی اور ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینا تھا ۔ جناب شی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مذکورہ سمٹ تنظیم کے رکن ممالک کو آپس میں جوڑنے کے لئے مثبت کردار ادا کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :