شہریوںکے مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوںپراقدامات اٹھارہے ہیں‘پانی وبجلی سمیت دیگراہم مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہے ہیں‘پانی وبجلی بحران کوحل کرنے کے لیے کمیٹیاںبناکرعمل درآمدشروع کردیاگیاہے

ڈپٹی کمشنر کوٹلی عبدالحمیدکیانی کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 1 جون 2018 18:08

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر کوٹلی عبدالحمیدکیانی نے کہاہے کہ شہریوںکے مسائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوںپراقدامات اٹھارہے ہیں،پانی وبجلی سمیت دیگراہم مسائل کوبھی حل کرنے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلارہے ہیںشہرمیںجاری پانی وبجلی بحران کوحل کرنے کے لیے کمیٹیاںبناکرعمل درآمدشروع کردیاگیاہے کوٹلی سٹی میںترسیل کیے جانے والے پانی کے اوقات کاراورترسیل کے وقت کی رپورٹ بھی منگوائی ہے مختلف محلہ جات میںپانی کے ٹینکرزبھیج کرشہریوںکوپانی فراہم کیاجائے گابجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانہ کم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیںشہری،عوام نئی بلڈنگ،دکان،مکان یاعمارت بنانے سے قبل نقشہ کی منظوری لازمی کروائیںاوردکان مارکیٹ کے آگے مناسب پارکنگ کے لیے جگہ بھی چھوڑے کسی بھی شخص کو ناجائز تجاوز کرنے کی اجازت ہرگز نہیںدینگے شہریوں،عوام کے مسائل کے حل کے لیے جس قدربھی ممکن ہوااقدامات اٹھائونگاان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے آفس میںمنعقدہ آفیسران وتاجران کے نمائندہ وفداجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںایس پی راجہ عرفان سلیم،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردار زاہد محمود خان‘ اسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نثار،ایکسین شاہرات سرداراجمل مصطفی،صدربارراجہ بنارس ایڈووکیٹ،صدرانجمن تاجران ملک محمدیعقوب، سینئرصحافی طارق لون،افسرمال سردارمحمدپرویز،چیف آفیسرسردارعقیل محمود،چیف آفیسرملک محمدنوازخان،مجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل،لیاقت مغل ایڈووکیٹ‘ اعجاز مغل‘ سماجی رہنمابابرمحمودبیگ،اصغرسیٹھی ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگرنے بھی شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی نے کہاکہ عوام کوریلیف دینے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیںشہریوںکوبنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے جس قدربھی ممکن ہواوسائل بروئے کارلائونگا شہرکی کشادگی،خوبصورتی،تجاوزات سے پاک،بجلی وپانی کے مسائل کوحل اورشہرکے اندربڑھتی ہوئی ٹریفک کے مسائل اورپارکنگ کے لیے ہنگامی بنیادوںپراقدامات کیے جارہے ہیںتاجرحضرات تازہ پھل ،فروٹ،سبزیاںودیگراشیاء خردونوش سرکاری ریٹس پرفروخت کریںسرکاری ریٹس سے ہٹ کراورغیرمعیاری ناقص اشیاء فروخت کرتے اگرکوئی پایاگیاتواس کے خلاف تحت قانون وضابطہ کاروائی کی جائے گی تاجرحضرات بھی عوام کوریلیف دینے کے لیے انتظامیہ سے بھرپورتعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :