18 کے انتخابات میں پاکستان میں پیپلزپارٹی کی کامیابی یقینی ہے‘ نوجوان قائدبلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک بھر میں پیپلزپارٹی ایک بار پھر اپنے عروج پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے

پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمدمقبول کی بات چیت

جمعہ 1 جون 2018 18:08

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمدمقبول نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں پاکستان میں پیپلزپارٹی کی کامیابی یقینی ہوچکی ہے، نوجوان قائدبلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک بھر میں پیپلزپارٹی ایک بار پھر اپنے عروج پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے، پنجاب میں اب کی بار قمرالزمان کائرہ نے اس انداز میں جماعت کو منظم کیا ہے کہ مخالفین میدان چھوڑنے پرمجبور ہیں، آزادکشمیر میں بھی پیپلزپارٹی صدرجماعت چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں ناقابل شکست قوت میں تبدیل ہوچکی ہے، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2018 کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کا فیصلہ عرش پر ہوچکا ہے، پاکستان بھر سے لوگ پیپلزپارٹی کو جوق درجوق جوائن کررہے ہیں، بالخصوص پنجاب میں اب کی بار پیپلزپارٹی مخالفین کو سبق سکھانے کے لیے تیار ہے قمرالزمان کائرہ جیسی لیڈرشپ نے پنجاب میں ن لیگ کو مضبوط ترین قوت بنا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی صدرجماعت چوہدری لطیف اکبر، اپوزیشن لیڈر چوہدری یاسین،چوہدری محمدرشید، پارٹی سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور ودیگر قائدین کی قیادت میں متحدومنظم ہے۔