آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت ترقیاتی اہداف کے حصول اور فنڈز کے بروقت اور موزوں تصرف کو یقینی بنانے کیلئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے

آزاد کشمیر کے وزیر جیلخانہ جات چوہدری محمد اسحق کی بات چیت

جمعہ جون 18:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر جیلخانہ جات چوہدری محمد اسحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت ترقیاتی اہداف کے حصول اور فنڈز کے بروقت اور موزوں تصرف کو یقینی بنانے کے لیے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ بجٹ کے حوالہ سے گفتگو کے دوران وزیر جیلخانہ جات آزاد کشمیر نے واضح کیا کہ ترقیاتی اہداف میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ترقیاتی اہداف کو یقینی بنانے کے لیے تعطیلات کے دوران بھی دفاتر کھلے رکھے جائیں گے اور 30جون 2018تک بجٹ کا درست تصرف ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔ بجٹ کے تصرف میں کوتاہی کا کوئی بھی جواز قابل قبول نہ ہوگا۔ اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر اچھا کام کرنے والوں اور پراگرس دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی مسئلہ کشمیر کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے بھارت کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے روائتی ہٹ دھرمی فوری طور پر ختم کرنی کی ضرورت پر زور دیا ۔