ڈاکٹر خالد محمود کی قطر کے سفیر ساکربن مبارک المنصوری سے اہم ملاقات،مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

قطرمظلوم کشمیریوںاور فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے، ساکربن مبارک المنصوری ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کررہا ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان

جمعہ جون 18:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے قطر کے سفیر ساکربن مبارک المنصوری سے اسلام آباد میں ملاقات کی اس موقع پر دونوں راہنمائوں نے مسئلہ کشمیر سمیت امت مسلمہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر ہندوستان کی 8لاکھ قابض فوج مظلوم کشمیریوں پر بدترین مظالم ڈھا رہی ہے کشمیری گزشتہ 150سال سے میدان جہاد میں ہیں اور اپنے حق کے لیے لڑرہے ہیں کشمیری امت مسلمہ کا حصہ ہیں اور امت مسلمہ سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ان کی مدد کرے گی،،قطر نے ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کیا آزادکشمیر کے اندر قطر چیئریٹی نے فلاحی کاموں میں بھرپور حصہ لیا ہم ان کی تحسین کرتے ہیں اس وقت امت مسلمہ جن مسائل کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ مجاہد قیادت کا فقدان ہے ترکی ،ملائشیا ،،قطر میں قائدین امت مسلمہ کی ترجمانی کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ وقت قریب ہے کہ پوری مسلم دنیا میں اسی طرح کی قیادت سامنے آئے گی اور ہمارے مسائل حل ہوں گے ،ا س وقت جہاں بھی دیکھیں مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے وسائل ،سمندر،،فوج اور ایٹم بم ہونے کے باوجود بھی ہم کمزور ہیں اس کی وجہ قیادت ہے ،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے قطر کے سفیر ساکربن مبارک المنصوری نے ڈاکٹر خالد محمود خان کو یقین دلایا کہ وہ کشمیریوں کے جائز حق میں ان کا ساتھ دیں گے قطر نے کوشش کی ہے کہ ہمارے تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں ہماری کوشش ہے کہ ہم مسائل کو حل کریں انہوں نے کہاکہ القدس کے حوالے سے ہماری پالیسی بڑی واضح او ر دوٹو ک ہے اسی طرح کشمیر کے حوالے سے بھی ہم امت کے ساتھ ہیں ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل حلقہ مہاجرین پاکستان سردار جاوید خان،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی راجہ ذاکر خان،امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی صالح طاہر بھی ہمراہ تھے ۔