میرپور کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے جلد آپریشن شروع کیا جائیگا‘ منگلا سے خالق آباد تک تمام شاہرائوں اور چوکوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے‘

اس سلسلہ میں جملہ متعلقہ ادارے اپنی زمہ داریاں پوری کریں ڈپٹی کمشنر میرپور سردار عدنان خورشید خان کا ادارہ ترقیات کے افسران کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 1 جون 2018 18:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر میرپور سردار عدنان خورشید خان نے کہا ہے کہ میرپور کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے جلد اپریشن شروع کیا جائے گا ۔ منگلا سے خالق آباد تک تمام شاہرائوں اور چوکوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے ۔ اس سلسلہ میں جملہ متعلقہ ادارے اپنی زمہ داریاں پوری کریں ادارہ ترقیات اور میونسپل کارپوریشن کی حدودمیں تعمیر ہونے والے تمام پلازہ جات ، مکانات ، اور دوکانات کی تعمیر کے سلسلہ میں تمام بلڈنگ کوڈز پر عمل درآمد کیا جائے جس ادارے اور محکمے کی حدود میں بلڈنگ کوڈز کی خلاف ورزی پائی گی اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

رمضان المبارک کے بعد میرپور شہر میں غیر قانونی قائم تھڑوں ، فٹ پاتھوں پر قبضہ اور دوکانوں کے باہر غیر قانونی قبضہ جات کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ادارہ ترقیات اور میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران چیکنگ کے نظام کو موثر بنائیں تاکہ شہر میں تجاوزات کے بڑھتے ہوئے رحجان کو روکا جا سکے۔ سرکاری آراضی اور مالکیتی رقبہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میونسپل کارپوریشن اور ادارہ ترقیات کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں طے پایا گیا کہ میرپور شہر میں تمام نئی تعمیرہونے والی عمارات بلڈنگ کو ڈ کے تحت تعمیر ہوں ۔ پلازہ جات کی تعمیر میں پارکنگ کے ایشوء پر کوئی کمپر و مائز نہیں کیا جائے جبکہ دیگر عمارات کی تعمیر سے قبل متعلقہ محکمہ جات اس جگہ کے نقشہ اور اجازت نامہ کے مطابق تعمیرات پر عمل درآمد کروانے کے پابند ہیں ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وائی کراس تک کلیال اور کلیال سے پورے شہر تک آنے والی تمام سڑکات کے کنارے فٹ پاتھ اور چوکوں کی صفائی و ستھرائی اور یہاں پائی جانے والی تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے تجاوزات ہٹانے میں کسی سے کوئی رو رعایت نہ بھرتی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید خان نے کہا کہ میرپور شہر اووسیز کا شہر ہے اس شہر کو صاف سھترا اور تجاوزات سے پاک شہر بنانے کے لیے رمضان کے بعدمشترکہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :