محکمہ لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی کے زیراہتمام اور کمیونٹی کے تعاون سے ضلع میرپورمیں 24 واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تنصیب مکمل

جمعہ 1 جون 2018 18:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) پراجیکٹ منیجرلوکل گورنمنٹ مرکز میرپورحافظ محمدانور نے کہاہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی کے زیراہتمام اور کمیونٹی کے تعاون سے CDWA کے تحت ضلع میرپورمیں 24 واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تنصیب مکمل ہو گئی ہے جس سے عوام الناس کوپینے کے صاف شفاف پانی کی سہولیات میسر آئی ہیں۔ ان واٹرفلٹریشن پلانٹس کومحکمہ لوکل گورنمنٹ کی طرف سے فراہم کردہ فنڈز سے مکمل کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ضلع بھرمیں قائم ہونے والے واٹرفلٹریشن پلانٹس کامقصد لوگوں کوپینے کے صاف وشفاف اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پانی فراہم کرنا ہے۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت صاف وشفاف پانی کی فراہمی کابڑااہم مسئلہ ہے۔لوگوں میں متعدد بیماریاں غیرمعیاری پانی کی وجہ سے پیداہورہی ہیں ۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کی ہدایت پرعوام الناس کوپینے کے صاف شفاف پانی کی فراہمی کے لیے محکمہ لوکل گورنمنٹ نے لوکل کمیونٹی کے تعاون سے اہم مقامات پرواٹرفلٹریشن پلانٹس نصب کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :