Live Updates

چاہتے ہیں کہ معاملہ اتفاق رائے سے حل کیا جائے، یعقوب طاہر اظہار اور اوریا مقبول جان کے نام دیئے ہیں، امید ہے کہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں نہیں جائے گا،(کل) شہباز شریف سے ملاقات ہو گی

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 1 جون 2018 18:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ معاملہ اتفاق رائے سے حل کیا جائے، یعقوب طاہر اظہار اور اوریا مقبول جان کے نام دیئے ہیں، امید ہے کہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں نہیں جائے گا، اتوار کو وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا کہ اتوار کو وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات ہو گی، امید ہے کہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں نہیں جائے گا، اتوار تک معاملے کو طے کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یعقوب طاہر اظہار اور اوریا مقبول جان کے نام دیئے ہیں، مجھے کوئی شوق نہیں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنے کا، یہ ان کی آئینی ذمہ داری ہے، آج کی ملاقات سپیکر صاحب کی درخواست پر کی گئی، چاہتے ہیں کہ معاملہ اتفاق رائے سے حل کیا جائے، پہلے تجویز کردہ نام لیڈر شپ کے تھے میری ذاتی حیثیت سے نہیں پیش کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کسی صورت تاخیرسے نہیں ہونے چاہئیں، آئین کے مطابق انتخابات کا ہونا ضروری ہے، تحریک انصاف 60دن کے اندر الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انتخابات چاہتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات