چیئرمین سینٹ کا پا ک ایران دوطرفہ روابط کے مزید فروغ کیلئے پارلیمانی ، تجارتی و اقتصادی شعبوں میں تعاون پر زور

پاک ایران عوام کی ترقی اورخطے کی خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں، دونوں ملکو ں کے مابین تاریخی تعلقات کی بنیادیں مذہبی ، ثقافتی اور سماجی مماثلتوں پر رکھی گئیںجو وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مزیدمستحکم ہوگئی ہے چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی پارلیمنٹ ہا ئو س میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ جون 18:18

چیئرمین سینٹ کا پا ک ایران  دوطرفہ روابط کے مزید فروغ کیلئے پارلیمانی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستا ن اور ایران کے مابین دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے پارلیمانی ، تجارتی و اقتصادی شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اور ایران عوام کی ترقی اورخطے کی خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکو ں کے مابین تاریخی تعلقات کی بنیادیں مذہبی ، ثقافتی اور سماجی مماثلتوں پر رکھی گئیں ہیں جو وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مزیدمستحکم ہوگئی ہیں۔

چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے ان خیالات کا اظہار بروز جمعہ پارلیمنٹ ہا ئو س میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کے ساتھ ملاقات میں کیا ۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو پارلیمانی روابط کے ذریعے مزید آگے بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین بین الاقوامی سطح پر تعاون کو سراہا اور کہا کہ حالیہ چند برسوں میں دفاعی اور سیکورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون میں مزیدفروغ دیکھنے میں آیا ہے۔۔ایران کے سفیر نے چیئرمین کے خیالات کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :