ڈینگی ملازمین پرپولیس تشدد کیس،سرکاری وکیل نے انکوائری رپورٹ جمع کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے مہلت طلب کرلی

جمعہ جون 18:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) ڈینگی ملازمین پرپولیس تشدد کیس میں سرکاری وکیل نے جوڈیشل انکوائری رپورٹ جمع کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے مہلت طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق ڈینگی ملازمین پرپولیس تشدد کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کی لاہور جسٹری میں کی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ملازمین اپنا کا م جاری رکھے ہوئے ہیں سرکاری وکیل کا جواب میں کہنا تھا کہ ملازمین اپنی نوکریوں پر نہیں آرہے،،عدالت سے غلط بیانی کی جا رہی ہے۔

ڈینگی ملازمین نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ احتجاج کے باعث نوکریوں سے برخاست کیاجارہا ہے۔ چیف جسٹس نے روسٹرم پر آئے ایک ڈینگی ملازم سے سوال کیا کہ کس نے آپ کو برطرف کیا ہی اور آپ وہی شخص ہیں نہ جس نے چیمبر میں مجھ سے ملنے کی کوشش کی تھی، آپ کی ہمت کیسے ہوئی مجھ سے اس مسئلے میں ملاقات کر نے کی سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جوڈیشل انکوائری رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔