Live Updates

خواجہ آصف کی تاحیات نا اہلی ختم ہونے کا فیصلہ،(ن) لیگی رہنمائوں نے خوشی کا اظہارسوشل میڈیا کے ذریعے اظہار کر دیا

جمعہ 1 جون 2018 18:18

خواجہ آصف کی تاحیات نا اہلی ختم ہونے کا فیصلہ،(ن) لیگی رہنمائوں نے خوشی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) خواجہ آصف کی تاحیات نا اہلی ختم ہونے کا فیصلہ آیا تو(ن) لیگ کے کئی رہنمائوں نے اپنی خوشی کا اظہارسوشل میڈیا کے ذریعے اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی تا حیات نا اہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا توخواجہ آصف اور دوسرے لیگی رہنماں نے سوشل میڈیا پرٹویٹ کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہارکیا اورعدالت کا شکریہ بھی ادا کیا(ن) لیگ کے صدرمیاں شہبازشریف نے ٹویٹ میں خواجہ آصف کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کی سیالکوٹ سے اور سیالکوٹ کی آپ سے محبت کا عملی مظاہرہ کئی بار دیکھ چکے ہیں، اب الیکشن کی تیاری کیجیے سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نوازبھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے ٹوئٹ میں مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ظلم اور ناانصافی کو ایک دن مٹنا ہی ہوتا ہے خواجہ سعد رفیق نے بھی پرجوش اندازمیں خوشی کا اظہارکرتے ہوئے ٹویٹ میں عدالتی بنچ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے فوری انصاف فراہم کیاحسن اقبال نے ٹویٹ میں کہا کہ حق اورسچ کی بلآخر فتح ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی جو کام ووٹ کی طاقت سے خود نہیں کرسکتی وہ چاہتی ہے کہ عدالتیں اس کے لئے کردیں، ایسا نہیں ہوسکتا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات