نگران وزیراعظم نے فواد حسن فواد کو ڈی جی سول سروس اکیڈمی لاہور تعینات کر دیا ،ابو محمد عاکف سیکرٹری کابینہ مقرر

جمعہ 1 جون 2018 18:24

نگران وزیراعظم نے  فواد حسن فواد کو ڈی جی سول سروس اکیڈمی لاہور تعینات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک نے پہلا حکم جاری کرتے ہوئے فواد حسن فواد کا تبادلہ کر دیا، فواد حسن فواد کو ڈی جی سول سروس اکیڈمی لاہور تعینات کر دیا گیا، فواد حسن فواد نے تبادلہ کی درخواست دی تھی،ابو محمد عاکف کو سیکرٹری کابینہ مقرر کر دیا گیا ، ابو محمد عاکف اس سے قبل سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ تھے۔

جمعہ کو نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک نے پہلا حکم جاری کرتے ہوئے فواد حسن فواد کا تبادلہ کر دیا، فواد حسن فواد کو ڈی جی سول سروس اکیڈمی لاہور تعینات کیا گیا، فواد حسن فواد سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تھے۔ فواد حسن فواد نے تبادلے کی درخواست دی تھی، نگران وزیراعظم نے فواد حسن فواد کی درخواست پر تبادلے کی منظوری دے دی، سہیل عامر مرزا نگران وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تعینات کئے گئے، سہیل عامر مرزا وفاقی سیکرٹری مذہبی امور اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری رہے۔

(جاری ہے)

ابو محمد عاکف کو سیکرٹری کابینہ مقرر کر دیا گیا ہے، ابو محمد عاکف اس سے قبل سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ تھے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اگرچہ تقرر و تبادلوں پر پابندی ہے، الیکشن کمیشن سے نگران حکومت کو بھی اجازت لینی پڑتی ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو اعتماد میں لے کر تقرری کی گئی ہے۔