پاک بحریہ کیلئے چین سی2 جدید بحری جنگی جہازوں کے حصول کا معاہدہ

جہازوں کی قومی بحری بیڑے میں شمولیت سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا

جمعہ 1 جون 2018 18:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) پاک بحریہ کے لیے دو بحری جنگی جہازوں کے حصو ل کا معاہدہ چائنا شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈ سے طے پاگیا۔ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب وزارتِ دفاعی پیداوار میں منعقد ہوئی جس میں پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف ( آپریشنز ) ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی بھی شریک ہوئے۔اس معاہدے کے نتیجے میں سال 2021تک چار 054A جہاز پاک بحریہ کے بیڑے کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان جہازو ں کی شمولیت سے پاک بحریہ کی حربی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا جبکہ خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے آپریشنز میں پاک بحریہ مزید مؤثر انداز سے اپنا کردار ادا کرے گی۔ٹائپ054A جہاز ، جدید اور با صلاحیت جنگی جہاز ہیں جو عصرِ حاضر کے ہتھیاروں بشمول دور تک مار کرنے والے میزائلوں اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل سینسرز سے لیس ہیں۔ ان جدید جہازوں کے حصول سے پاک بحریہ میں قابل قدر اضافہ ہو گاجو کہ پاکستان کے قومی بحری اثاثوں کی دفاعی فوج ہے۔تقریب میں چین کے اعلیٰ حکومتی عہدیداران اور شخصیات، پاک بحریہ،حکومتی اداروںاور کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندوں نے شرکت کی۔