اصغر خان کیس عمل درآمد کی سماعت،سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار

جمعہ جون 18:24

لاہور۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) سپریم کورٹ نے سابق ایئرمارشل ریٹائرڈ اصغر خان کیس عمل درآمد کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل پاکستان کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور باور کرایا کہ اہم نوعیت کے معاملہ کی سماعت تھی لیکن اٹارنی جنرل کو اس کی کوئی پرواہ نہیں، چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اصغر خان عمل درآمد کیس پر سماعت کی,عدالتی استفسار پر وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے مثبت فیصلہ کرلیا ہے اور اٹارنی جنرل پاکستان خود پیش ہوکر آگاہ کریں گی. چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل پاکستان کی عدم موجودگی پر برہمی ظاہر کی اور نشاندہی کی کہ اتنا اہم کیس لگا لیکن اٹارنی جنرل کو پرواہ نہیں. چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اٹارنی جنرل آفس کی یہ کارکردگی ہی. چیف جسٹس نے افسوس کا اظہار کیا کہ وفاقی کابینہ نے اصغر خان کیس عمل درآمد کے معاملہ پر کوئی فیصلہ نہیں کیا اور ایک سب کمیٹی بناکر حکومت بھاگ گئی. چیف جسٹس پاکستان نے قرار دیا کہ کئی سالوں سے اصغر خان کیس پڑا ہے کیا کابینہ کا یہ کام ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اٹارنی جنرل اصغر خان کیس میں کل پیش ہوں۔