کوئی غلط فہمی میں نہ رہے انتخابات 25جولائی کو ہی ہوں گے ،چیف جسٹس آف پاکستان

جمعہ 1 جون 2018 18:24

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے انتخابات 25جولائی کو ہی ہوں گے ،چیف جسٹس آف ..
لاہور۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے واضح کیا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے انتخابات 25جولائی کو ہی ہوں گے اورانتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے عمل درآمد کیلئے درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

. دوران سماعت معروف قانون دان بلال حسن منٹو نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کیا جس کے تحت انتخابات میں اخراجات کی حد مقرر کی گئی تاکہ عام شہری بھی انتخابات میں بطور امید وار حصہ لے سکیں،سماعت کے دوران بنچ کے سربراہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے واضح کیا کہ عام انتخابات اپنے وقت ہونگے اور اس حوالے سے کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیی. چیف جسٹس نے باور کرایا کہ انتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دیں گی. درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو اپنے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے، جس پر عدالت نے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیلئے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔