نگران حکومت کے قیام کیساتھ ہی بیورکریسی میں تقرر وتبادلے شروع، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تبدیل،نوٹیفکیشن جاری

فواد حسن فواد کو ڈی جی سول سروسز اکیڈمی تعینات کردیا گیا، سہیل عامر نگران وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری مقرر

جمعہ 1 جون 2018 18:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) نگراں حکومت کے قیام کے ساتھ ہی بیوروکریسی میں تقرر وتبادلوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کے قیام کے ساتھ ہی نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلا حکم جاری کرتے ہوئے اپنے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو تبدیل کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فواد حسن فواد کو ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ سہیل عامر کو نگران وزیراعظم کا پرنسپل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح وزیراعظم آفس کے ایڈیشنل سیکریٹری کامران علی افضل کو بھی تبدیل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق گریڈ 21 کے افسر کامران علی افضل کو خزانہ ڈویڑن میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ گریڈ 21 کے افسر کاظم نیاز کو وزیراعظم کا ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے ۔ کاظم نیاز کاظم نیاز کا تقرر کردیا گیا ہے۔اکنامک افیئرز ڈویژن میں ایڈیشنل سیکریٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے۔