سی آئی اے پولیس کا جوے کے اڈے پر چھاپہ ،تین جواری گرفتار

جمعہ 1 جون 2018 18:29

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) سی آئی اے پولیس کا جوے کے اڈے پر چھاپہ تین جواری گرفتار تفصیلات کے مطابق سی آئی اے ون پولیس کے انچارج نثار احمد نون قلاتی ٹالانی نے نفری کے ہمراہ اطلاع پر ریلوے تالاب کے قریب جوا کے اڈے پرچھاپہ مارکر تین جواری واجد بھند ،عظیم برڑواورشاہزیب کو گرفتارکرکے ان کے قبضے میںسے نقدی ،موبائل فون اورتاس برآمد کرلیے گرفتار ملزمان کے خلاف صدرتھانہ پر مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔