وزیر اعظم آزادکشمیر کی اپیل پر مساجد میں مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی، حریت پسندوں کی کامیابی اور تیرہویںآئینی ترمیم کی منظوری کیلئے خصوصی دعائیں

جمعہ 1 جون 2018 18:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کی اپیل پر آزاد ریاست کی تمام مساجد میں مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی، حریت پسندوں کی کامیابی اور تیرہویںآئینی ترمیم کی منظوری کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کو اہل ایمان نے اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی بھارتی ظلم و جبر سے نجات کیلئے دعائیں مانگی گئیں ۔

وفاقی کابینہ سے منظوری پر آزادخطہ کے عوام نے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر علما کرام اور خطیب حضرات نے اپنی اپنی مساجد میں اللہ رب العزت کے حضور گڑگڑا کر اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم ،مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی اور مسلم امہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں مانگیں ۔