ان کے خط کا بے قراری سے منتظر ہوں، ملاقات سے تنازعے کا مکمل خاتمہ اخذ نہ کیا جائے تو بہتر ہوگا، ٹرمپ

جمعہ 1 جون 2018 18:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے کم جانگ ان کے خط کا شدت سے انتظار ہے،12جون کی ملاقات سے تنازعے کا مکمل خاتمہ اخذ نہ کیا جائے تو بہتر ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے رابطے کا سلسلہ حوصلہ افزا ہے آج شمالی کوریائی سفارتکار واشنگٹن میں مجھے کم جونگ ان کا ایک خط دیں گے جس کے مواد کا میں بے چینی سے منتظر ہوں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریائی لیڈر سے 12 جون کی ملاقات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا ۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ہو سکتا ہے مگر اس ملاقات سے تنازعے کا مکمل خاتمہ اخذ نہ کیا جائے تو بہتر ہوگا۔ ٹرمپ نے ٹیکساس روانگی سے قبل ریاست میری لینڈ میں اخباری صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے نیو یارک میں شمالی کوریائی سفارت کار سے ملاقات کی جو کہ کامیاب رہی ہے ،شمالی کوریا سے رابطے کا سلسلہ حوصلہ افزا ہے آج شمالی کوریائی سفارتکار واشنگٹن میں مجھے کم جونگ ان کا ایک خط دیں گے جس کے مواد کا میں بے چینی سے منتظر ہوں ۔

متعلقہ عنوان :